سام سنگ گروپ کے چیف گرفتار

سام سنگ گروپ کے چیف گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے سام سنگ گروپ کے چیف جے وائی لی کو مالی بدعنوانی کے سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں صدر پارک گیون ہائی کو رشوت دینے کے الزام کا سامنا ہے۔پراسیکوٹر کی درخواست پر عدالت نے جمعرات کو لی سے سات گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے سنایا گیا۔ اس کے فوری بعد لی کو حراست میں لے لیا گیا۔ بدعنوانی کے سکینڈل میں صدر پارک کا گزشتہ برس دسمبر میں مواخذہ کیا جا چکا ہے جبکہ سکینڈل کی مرکزی کردار اور صدر کی دوست چوئی سون سِل بھی زیرحراست ہیں۔

پراسیکوٹر کی لی کو گرفتار کرنے کی پہلی درخواست اسی عدالت نے گزشتہ ماہ مسترد کی تھی۔ پراسیکوٹر کے مطابق لی نے دو ہزار پندرہ میں صدر کی دوست چوئی کی وساطت سے انہیں رشوت دی تھی جس کے بدلے انہوں نے اپنی کمپنی کے دو یونٹ ضم کئے تھے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...