پارا چنار میں دہشتگردوں کو بم نصب کرتے وقت ہلاک کردیا گیا

پارا چنار میں دہشتگردوں کو بم نصب کرتے وقت ہلاک کردیا گیا

پاراچنار (نمائندہ پاکستان ) قبائلی علاقہ لوئر کرم ایجنسی کے پاک افغان سرحد کے قریب شبک علاقے میں سڑک کنارے بم نصب کرتے وقت دو دہشت گرد مار دئیے گئے ہیں۔کرم ایجنسی خرلاچی،تری،شہیدانو ڈنڈ کے مقامات پر پاک افغان سرحد سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ شبک میں دونوں دہشت گرد سڑک کنارے بم نصب کررہے تھے کہ بروقت اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے شبک کے مختلف علاقوں میں گشت اور گھیرے میں لیکر تو اس دوران بم نصب کرتے وقت فورسز کے جوانوں نے فائرنگ کرکے دونوں دہشت گردوں کو موقعے پر مار دیں گئے دونوں کے لاشیں چھپری پوسٹ میں پولیٹکل حکام کے حوالے کئے گئے ہیں۔کرم ایجنسی بھر میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئی ہے۔پاک افغان سرحد کو سیل کر دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...