درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر خود کش حملہ بدترین دہشتگردی ہے،ثروت اعجازقادری

درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر خود کش حملہ بدترین دہشتگردی ہے،ثروت اعجازقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر سنی تحریک سمیت دیگرمذہبی جماعتوں نے سانحہ سہون شریف کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منایااوراسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، کراچی ،پشاورکوئٹہ سمیت ملک گیر احتجاجی مظاہرے اورریلیاں منعقد کی گئیں جبکہ علماء ومشائخ اہلسنّت نے جمعہ کے ملک گیر اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کیں،ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر خود کش حملہ بدترین دہشتگردی ہے،مزارات اولیاء کو خاک و خون میں نہلانے والوں کو نشان عبرت بنایاجائے،دہشت گردی کیخلاف نئی حکمت عملی ناگزیرہوچکی ہے،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں حکومت خودسب سے بڑی رکاوٹ ہے ،کالعدم دہشت گردجماعتوں کے ہمدرداورسہولت کار حکومتی صفوں میں موجود ہیں ، دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا وقت آگیا ہے،آرمی چیف کسی کے حکم کاانتظار کیے بغیر بلاتاخیر دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے کیلئے اقدامات کریں، پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ طاہراقبال چشتی ،علامہ وسیم عباسی،ڈاکٹرطیب رضاالمدنی،علامہ اشتیاق قادری، علامہ بشیرنقشبندی، علامہ سرفرازچشتی، علامہ قاسم موہڑوی ودیگرنے جڑواں شہروں میں جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ دہشتگردوں کی سزاوں پر عملدر آمد روکنا دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ کو سیاسی مصلحتوں کی نذر کرنے والے قومی مجرم ہیں،دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں کو بے نقاب کرکے انکے خلاف بے رحمانہ آپریشن کیاجائے،دہشتگردی کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے ، نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ بنانے کیلئے دہشت گرد مخالف قوتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، حکومت فوری طور پر تمام مزارات کہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے،تما م اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی طور پردعاکی گئی اوردہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔