حالیہ دہشتگردی حکومت کی نااہلی کیوجہ سے ہے،شمس الرحمن سواتی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہے دہشتگردپاکستان اوراسلام کے بدترین دشمن ہیں، پاکستان میں لگی آگ کو ٹھنڈاکرنے کیلئے ہرپاکستانی کوپانی ڈالنا ہوگا۔ان خیالات کااظہارانھو ں نے سہ روزہ لیڈرشپ کانفرنس میں شرکت کیلئے منصورہ لاہورروانگی سے قبل منعقدہ ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نائب امیرضلع ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ اورڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مجتبیٰ عباسی بھی امیرضلع کے ہمراہ منصورہ روانہ ہوئے ۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ حکمرانوں کی نظریہ پاکستان سے انحراف اورکشمیری عوام سے بے وفائی کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی امن کوشدید خطرات درپیش ہیں ہمارا مقابلہ بزدل دشمن اورہندوستان کی محبت گرفتارکرپٹ اشرافیہ سے ہے ۔انھو ں نے کہاکہ اسلامی وخوشحال پاکستان کے قیام کیلئے مارچ کے مہینے سے جماعت اسلامی ملک بھر میں ازسرنوعوامی رابطہ مہم کا آغازکررہی ہے، کرپشن سے پاک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے محبان پاکستان ووٹ اورنوٹ کی صورت میں ہماری سپورٹ کریں ۔