عوام شجر کاری مہم میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں ،اے سی مٹہ

عوام شجر کاری مہم میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں ،اے سی مٹہ

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر مٹہ حضرت علی نے کہا ہے کہ عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس اہم مہم کو کامیاب بنائے انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ایک صدقہ جاریہ ہے اور عوام کو چایئے کہ وہ اس صدقہ جاریہ میں حصہ لیکر اپنا اپنا حصہ لیں انہوں نے کہا کہ عوام پودوں کی لگانے کیساتھ ساتھ ان پودوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے کیونکہ ان پودوں کی حفاظت کی بغیر پودوں کی لگانے کی مقصد پوری نہیں ہوتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ سمبٹ میں گرین پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اس ڈی ایف او مٹہ شیرین زادہ اے ڈی ای او محمد گل ایس دی ای او سید مختیار شیر شاہ علی خان جہانگیر خان عادل خان ہاروں بادشاہ عرف خان بابا اور دیگر بھی موجود تھے تقریب میں مٹہ سکاوٹ اوپن گروپ کے سکاوٹس نے بھی حصہ لیا اے سی مٹہ نے کہا کہ عوام شجر کاری مہم سمیت گرین پاکستان مہم میں حصہ لیکر اس قومی اور ملکی سطح پر ہونے والے مہم کو کامیاب بنا ئے انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ایک صدقہ جاریہ ہے اور عوام اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ عوام پودوں کی لگانے کیساتھ ساتھ ان پودوں کی حفاظت بھی یقینی بنائے کیونکہ ان پودوں کی حفاظت کرنے کی بغیر گرین پاکستان مہم کامیاب نہیں ہوسکتے اس موقع پر لوگوں میں ایک ہزار پودے تقسیم کئے گئے اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نے اس موقع پر پودہ لگاکر باقاعدہ اس مہم کا افتتاح کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...