طلباء کی رہنمائی کیلئے انٹرنل ٹریبونل اور انفارمیشن ڈیسک قائم کیا جا رہا ہے :شوکت حیات

طلباء کی رہنمائی کیلئے انٹرنل ٹریبونل اور انفارمیشن ڈیسک قائم کیا جا رہا ہے ...

مردان ( بیورورپورٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن مردان کے چیئرمین شوکت حیات نے کہاہے کہ طلباء کے مسائل کے حل اوررہنمائی کے لئے انٹرنل ٹریبیونل اورانفارمیشن ڈیسک قائم کیاجارہاہے یہ بات انہوں نے پرائیوٹ سکولز مینجیمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر نصیر خان آفریدی ، ضلعی جنرل سیکرٹری تاج ملوک ،مردان زون کے صدر عماد اکبر حسان اور پرنسپل ندیم شاہ پر مشتمل وفد سے گفتگو کے دوران کیا بورڈ کے چیئرمین نے کہاکہ چارج لینے کے بعد بورڈ میں اصلاحات کے عمل شروع کردیاگیاہے اور چھوٹے موٹے مسائل کے حل کے لئے انٹرنل ٹریبیونل قائم کیاجارہاہے جس میں طلباء کو عدالتوں کے چکروں سے نجات ملے گی انہوں نے کہاکہ چارج سنبھالنے کے بعد سات ہزار سے زیادہ کیسز ان کے میز پرپڑے ہیں جس کے حل کیلئے وہ دن رات ایک کئے ہوئے ہیں چیئرمین نے کہاکہ طلباء کی رہنمائی کے لئے انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیاجارہاہے شوکت حیات نے کہاکہ نظام تعلیم کی بہتری اور امتحانات میں نقل کی بیخ کنی کیلئے پرائیوٹ تعلیمی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں انہوں نے شرح خواندگی میں نجی اداروں کے کرداد کی تعریف کی اورکہاکہ ان اداروں کے جائز مسائل کے حل اور تجاویز کا خیرمقدم کیاجائے گا اور بورڈ اچھے اداروں کی سرپرستی کرے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...