ملاکنڈ کے ترقیاتی سکیموں میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ،شکیل ایڈوکیٹ

ملاکنڈ کے ترقیاتی سکیموں میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ،شکیل ایڈوکیٹ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ بٹ خیلہ کے عوام کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کے لئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے کیونکہ سابقہ دورحکومت میں مالاکنڈکے ترقیاتی کاموں میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے اورکسی بھی ادارہ کونہیں بخشاگیاہے مالاکنڈکے عوام کے سروں کاسوداکرکے مالاکنڈڈویژن سے لاکھوں کے تعدادمیں لوگوں کودربدرکیاتھاپی ٹی آئی کے حکومت نے صوبے میں امن امان قائم کرکے بڑاکارنامہ سرانجام دیاہے سابقہ دورحکومت میں حکمران وزراء اورممبران اسمبلی صرف اورصرف گھروں تک محدود ہوگئے تھے پی ٹی آئی کے حکومت کے بدولت جلسے اورجلوس کرکے ازادزندہ گی گزاررہے ہیں ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے بٹ خیلہ بازارکے دورے کے موقع مختلف طبقہ فکرکے لوگوں سے ملاقات کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے حکومت میں تمام بھرتیاں میرٹ پرہورہی ہے کیونکہ اس سے قبل لوگ کلاس فورکے ملازمت کیلئے بھی ایم این اے اورایم پی اے وزراء کے گھروں کاطواف کررہے تھے ۔اوربھرتی کیلئے کھلے عام لوگوں سے پیسے وصول کی جاتی تھی اب وہی کلچرپی ٹی آئی کے حکومت نے ختم کردیا ہے اورتمام بھرتیاں میرٹ پرہورہی ہے بٹ خیلہ کے عوام کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلاکرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...