پشاور اور کینٹ میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 46 گرفتار

پشاور اور کینٹ میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 46 گرفتار

پشاور (کرائمز رپورٹر) پشاورپولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کینٹ اور رورل سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران 46جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروشوں،سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر72افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمدکیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کینٹ سرکلز کے تھانہ حیات آباداور رورل سرکلز کے تھانہ متھرا کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے دوران 46جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش،سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر72افراد کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے2عدد بندوق،4 عدد پستول ، 101عدد کارتوس مختلف ،95گرام چرس اور 2 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...