گاڑیوں کے انجن اور جعلی چیسس نمبر لگانے والے کی ضمانت منظور

گاڑیوں کے انجن اور جعلی چیسس نمبر لگانے والے کی ضمانت منظور

پشاور (نیوز رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ صائمہ عرفان نے گاڑیوں کے انجن اور جعلی چیسس نمبر لگا کر خرید و فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں ۔ ملزم طارق ولد بخش سکنہ بخشو پل کی جانب سے شیرین خان یوسفزئی ایڈوکیٹ نے ضمانت کی درخواست پر عدالت کو دلائل دئے ۔ اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس کو تھانہ فقیر آباد پولیس نے 2011 اور 2013 میں ایکسیڈنٹ شدہ گاڑیوں کے انجن او ر چیسس نمبر تبدیل کرکے جعلی چیسس نمبر پر چلانے کی الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ فاضل جج نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...