ہیومن رائٹس نے عوامی رابطے کے لیے ویب سائٹ قائم کر دی

ہیومن رائٹس نے عوامی رابطے کے لیے ویب سائٹ قائم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حویلیاں ( نمائندہ پاکستان )ہیومن رائٹس کی اعلی کارکردگی سینکڑوں مظلوم مستفید ہو چکے ہیں ۔صوبے میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ہیومن رائٹس نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عوامی رابطے کے لیے ویب سائٹ قائم کردی ۔پانچ ماہ میں ڈاکٹریٹ آفس ہیومن رائٹس کوحوصلہ افزا کارکردگی کی وجہ سے سینکڑوں مظلوموں کے لیے مسائل حل ہو چکے ہیں ۔شہری کسی بھی زیادتی کی صورت میں فوری طور پر ہمارے ضلع میں قائم دفاتر سے رابطہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس کے صوبائی ڈائرکیٹر سیدمحمد فارخ ثقلین ۔سہراب احمد وی سی ناظم حویلیاں اربن نمبر 1صدیق شاہ بخاری انجینیرسید اللہ جان ممبر کنٹونمنٹ حویلیاں رحمت تنولی سکندر اعظم حویلیاں اور دیگر نے ایبٹ آباد مقامی ہوٹل عثمانیہ ریسٹورنٹ میں انسانی حقوق کے حوالے سے منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔اور ساتھ میں سید اللہ جان انجینیر کی دن رات کی محنت اور جدوجہد کو بھی سراہا کہ انجینیر سیداللہ جان نے ہزارہ ڈویژن میں ہیومن رائٹس کے مشن کو اجاگر کیا اور سیمینار سے مختلف غیر سرکاری تنظیموں سول سوسائیٹی اور صحافیوں و وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سب نے ہیومن رائٹس کے سچے اور حقیقت انسانی حقوق کی فراہمی اور جدوجہد کی پسند کیااور سراہا گیا۔ہیومن رائٹس کے صوبائی ڈائرکیٹر سید محمدفاروق ثقلین کا پروگرام ایک دیانتدار مخلص اور سچے آفیسر ہیں ۔ان کی کاوشوں سے ایبٹ آباد کی سطح پر سیمینار کا پروگرام کیا اور آگاہی ہوئی ۔انشاء اللہ تعالی آئیندہ بھی دکھی انسانیت اور حقوق سے محروم انسانوں کو جلد از جلدانصاف ملے گا اور حقوق بھی ملیں گے ۔حقوق پر بنی نوح انسان کا حق ہے ۔ہیومن رائٹس کے پی کے کے اندر اچھے ماحول میں اور نوجوانوں اور بزرگوں کو بلا خوف وخطر ر اس کار خیر میں شامل ہونا چاہیے ۔صحافی برادری بھی ہیومن رائٹس میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے