ملاگوری میں پہلی والی بال اکیڈمی کا افتتاح تحصیل دار ملاگوری عجم خان آفریدی نے کیا
باڑہ (نامہ نگار) پولیٹیکل ایجنٹ اور اے۔ پی ۔اے کی خصوصی ہدایا ت پر کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے۔ پولیٹیکل تحصیل دا ر ملاگوری عجم خان آفریدی کا افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ملاگوری ماربل چوک میں خیبر ایجنسی کی پہلی والی بال اکیڈمی کا افتتاح کیا گیا۔ جس کا با قاعدہ افتتاح مہمان خصوصی پولیٹیکل تحصیلدار ملاگوری عجم خان آفریدی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں خیبر ایجنسی کے سپورٹس منیجر راحید گل ملاگوری ،ملک حاجی عبدالمنان ملاگوری، ملک فضل مولا، گل سیف خان اور والی بال کے کھلاڑیوں سمیت شائقین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیلدار ملاگوری عجم خان آفریدی نے کہا کہ خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل ایجنٹ کیپٹن (ر)خالد محمود اوراسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود ضیاء الرحمن مروت کی خصوصی ہدایات پر ملاگوری قوم کے مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ اور قوم ملاگوری کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں والی بال کٹس بھی تقسیم کئے اور انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ایجنسی سپورٹس منیجر راحید گل ملاگوری نے کہا کہ خیبر ایجنسی کے دیگر تحصیلوں اور علاقوں میں بھی اسی طرح کی والی بال اکیڈمیاں بنائی جائے گی تاکہ مقامی کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو جائیں اور خیبر ایجنسی کے کھلاڑیوں ماضی کی طرح کھیل میں اپنا نام کما سکیں۔ جبکہ علاقے سے تعلق رکھنے والے عمائدین ملک حاجی عبدالمنان ملاگوری ، ملک فضل مولا، گل سیف خان، الفت حسین و دیگر نے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کیپٹن (ر)خالد محمود ، اے پی اے جمرود ضیاء الرحمن مروت ، تحصیل دار ملاگوری عجم خان آفریدی اور ایجنسی سپورٹس منیجر خیبر ایجنسی کوملاگوری میں پہلی والی بال اکیڈمی کی قیام پر حراج تحسین پیش کی ہے۔