صوابی میں اراضی کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا
صوابی( بیورورپورٹ) موضع پر مولی ضلع صوابی میں اراضی کے تنازغے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا بصیر محمد نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی نصیر محمد جمعہ کی صبح اپنے حجرہ میں موجود تھے کہ اس دوران مبینہ طور پر فاروق زمان اور ان کے بیٹے احمد فاروق نے آکر ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی نصیر محمد جاں بحق ہو گیا رپورٹ میں وجہ قتل تنازغہ اراضی بیان کی ہے ۔ پرمولی پولیس نے مقتول کے بھائی بصیر محمد کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#