مردان ،بھائی کی سگے بھائی کے قاتلوں کی عدم گرفتار پر خودسوزی کی دھمکی

مردان ،بھائی کی سگے بھائی کے قاتلوں کی عدم گرفتار پر خودسوزی کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) ضلع بونیر کے علاقہ پاچاکلے کے رہائشی نے اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس بااثر ملزمان کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئی ہے ۔بھائی کے قتل کے بعد ہمیں مزید جانی اور مالی نقصانات کا خطرہ درپیش ہے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،آئی جی پی پولیس خیبر پختونخو اور ڈی آئی جی مالاکنڈ نوٹس لے کر اشتہاری ملزمان کو گرفتار اور ہمیں تحفظ فراہم کریں ۔نوٹس نہ لیا گیا تو وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے اجتماعی خود سوزی کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار تھانہ پیر بابا ضلع بونیر کے گاوں برہ حجرہ پاچا کلے کے رہائشی اور مقتول سید غفور شاہ کے بھائی عثمان شاہ ولد گلاب شاہ نے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ مردان پریس کلب میں صحافیوں کو اپنا فریاد بیان کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو با اثربھائی ملزمان سکندر اور عباس پسران اکبر علی سکنہ پیر بابا نے ہمارے بھائی سید غفور شاہ کو بلا وجہ فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ اور اب اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے آزادانہ طور پر اور کھلم کھلا گھومتے ہوئے ہیں ۔اورہمیں بھی قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دہمکیاں دے رہے ہیں ۔ اور رزبردستی راضی نامہ کرانے کے لئے ہمیں خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے ہم اپنا علاقہ چھوڑ کر مردان اور دیگر علاقوں میں رشتہ داروں اور یار دوستوں کے ہمراہ خانہ بدوشوں جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمارے بھائی کو ایک مہینے قبل بلا وجہ اپنے ہی گھر کے چھت پر فائرنگ کر کے قتل کیاگیا ۔ جبکہ اشتہاریوں کے خلاف رپورٹ درج کرنے پر وہ ہمارے جانوں کے درپے ہوگئے ۔ اور اب ملزمان سے ہمارے مرد اور خواتین کی زندگی کو مزید خطرات لاحق ہیں ۔جبکہ اشتہاریوں نے قانون کو جوتی کے نوک پر رکھ دیا ہے ۔ جس سے ہمارے علاوہ ہمارے رشتہ داروں اور گھریلو خواتین کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔ لہٰذا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، آئی جی پی پولیس خیبر پختونخوا ناصر درانی، ڈی آئی جی مالاکنڈ خصوصی نوٹس لیتے ہوئے ہماری جانیں بچاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کریں ۔ اور ہمیں تحفظ دیں، تاکہ ہم اہل خانہ اور رشتہ داروں سمیت سکھ کا سانس لے سکیں ۔بصورت دیگر ہم وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے بچوں سمیت اجتماعی خود سوزی کریں گے۔