سیکیورٹی خدشات کے باعث مزار قائد عوام کیلئے بند ,رینجرز تعینات

سیکیورٹی خدشات کے باعث مزار قائد عوام کیلئے بند ,رینجرز تعینات
سیکیورٹی خدشات کے باعث مزار قائد عوام کیلئے بند ,رینجرز تعینات

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی خدشات کے باعث مزار قائد کو بند کر دیا گیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر اور سیکیورٹی خدشات کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مزار قائد کو بھی لوگوں کیلئے بند کر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

دوسری جانب سانحہ لعل شہبازقلندر کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور ملک کے تمام حساس مقامات کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے۔ شہرقائد میں واقع صوفیائے کرام کے مزارات کو بھی زائرین کے لئے بند کردیا گیا تھا تاہم وفاقی وزیرداخلہ کی برہمی پر مزارات کو بند کرنے کے بجائے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...