دہشت گردوں کوخون کے ہر قطرے کاحساب چکاناہوگا،شہباز شریف

دہشت گردوں کوخون کے ہر قطرے کاحساب چکاناہوگا،شہباز شریف
دہشت گردوں کوخون کے ہر قطرے کاحساب چکاناہوگا،شہباز شریف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کوخون کے ہر قطرے کاحساب چکاناہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے، شہداءکے اہل خانہ سے ملا ہوں،ان کا حوصلہ اور عزم مضبوط ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ زخمیوں کودہشت گردی کی جنگ میں پہلے سے بھی زیادہ پرعزم پایاہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداکے ورثاءکوتمام رنج کے باوجودجذبہ حب الوطنی سے معموردیکھا، باہمت اورپرعزم پاکستانی قوم کوسفاک دشمن شکست نہیں دے سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ہمیں اپنی بقاکی خاطرہرقیمت پرجیتنا ہے اور آنےوالی نسلوں کوپرامن اور محفوظ وخوشحال پاکستان دیں گے۔

مزید : قومی


loading...