سابق انگلش کرکٹر پیٹر رچرڈسن انتقال کر گئے

سابق انگلش کرکٹر پیٹر رچرڈسن انتقال کر گئے
سابق انگلش کرکٹر پیٹر رچرڈسن انتقال کر گئے

  


لندن(اے پی پی) انگلش ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز پیٹر رچرڈسن انتقال کر گئے، ان کی عمر 85 برس تھی۔ رچرڈسن کو 1956ءسے 1963ءکے دوران انگلینڈ کی جانب سے 34 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا، انہوں نے پانچ سنچریوں کی مدد سے 2061 رنز بنائے، 1957ءمیں انہیں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

1956ءمیں آسٹریلیا کے خلاف ایشز ٹیسٹ ان کیلئے یادگار رہا جس میں انہوں نے شاندار سنچری بنائی تھی اور اسی میچ میں جم لیکر نے 19 وکٹیں لیکر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں وورسیسٹر اور کینٹ کی بھی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید : کھیل


loading...