خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ،افغان علاقے میں بھی گولہ باری ,6دہشت گرد ہلاک
خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر ایجنسی میں دوسرے روز بھی پاک فوج افغان علاقے پر گولہ باری جاری ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے اور 6دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ان علاقوں میں پاک فوج کی گولہ باری سے دہشت گردوں کے 6ٹھکانے تباہ جبکہ 17دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے تھے .
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، 3دہشتگرد ہلاک
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں پاک فوج کی دوسرے روز بھی دہشت گردوں کے خلاف گولہ باری جاری ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ آج بھی پاک فوج کی پاک افغان بارڈر پر افغانستان کے علاقے رینا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے گولہ باری جاری ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ جبکہ 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کے خلاف لنڈی کوتل کے علاقے میں پاک فوج نے کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں 17دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے ۔ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن سے پہلے مقامی افراد سے علاقہ خالی کرالیا تھا اور سو کے قریب خاندان علاقے کو خالی کردیا تھا ۔

