ق لیگ کے رہنما عظمت خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

ق لیگ کے رہنما عظمت خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
ق لیگ کے رہنما عظمت خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر عظمت خان داﺅدزئی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عظمت خان نے امیر مقام سے ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہاکہ ہر روز بڑی تعداد میں عوام،سیاسی رہنمان لیگ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور یہ میاں نواز شریف کی کارکردگی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور پاکستان کی ترقی بھارت سے ہضم نہیں ہورہی ہے ،قیام امن ساری قوم کا مسئلہ ہے۔امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑ کر امن قائم کریں گے،پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے شہری انٹیلی جنس اداروں سے تعاون کریں،ہم نے دکھانا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی دیکھ کر ملک دشمن عناصر سازشوں میں لگے ہیں،دہشت گردی کاناسور ختم کرنے کیلئے قوم اورسیکیورٹی فورسز متحد ہیں۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی ختم کرنے کے مشن میں نوازشریف کاساتھ دے،دہشتگردوں،سہولت کاروں پرنظررکھناپوری قوم کی ذمے داری ہے۔

مزید : پشاور


loading...