بااثر افراد کی ”مہربانیوں“ سے درگاہ کیلئے مختص فیڈر کی بجلی منقطع ہوئی، کافی عرصے سے کنڈے کی بجلی استعمال ہو رہی ہے

بااثر افراد کی ”مہربانیوں“ سے درگاہ کیلئے مختص فیڈر کی بجلی منقطع ہوئی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں بااثر شخصیات کی کمی نہیں ہے لیکن ان میں کچھ ایسے بااثر افراد بھی ہیں جو اپنے مفاد کی خاطر ملک و قوم کا نقصان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ ان افراد نے سہون شریف درگاہ کو بھی نہ بخشا اور 88 قیمتی جانیں ان کے لالچ اور طمع کی بھینٹ چڑھ گئیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران سہون شریف کا دورہ کیا تھا اور درگاہ پر حاضری دی تھی جس پر انہیں بجلی کا مسائل سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے ایک فیڈر درگاہ کی بجلی کیلئے مختص کر دیا تاہم بااثر افراد نے اسے بھی نہ بخشا اور ذاتی استعمال کیلئے کنکشن لے لئے جس کے باعث بل زیادہ ہو گیا اور پھر فیڈر کی بجلی ہی منقطع ہو گئی جس کے بعد سے اب تک درگاہ کی بجلی کنڈے کی محتاج ہے۔
معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ راجہ پرویز اشرف کی جانب سے درگاہ کیلئے مختص کیا جانے والے فیڈر سے جب درگاہ سے بالواسطہ اور بلاواسطہ تعلق رکھنے والے افراد نے کنکشن لے لئے تو اس کا بل 3 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ درگاہ کی انتظامیہ اتنا زیادہ بل ادا کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث واپڈا نے بجلی ہی کاٹ دی۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
ذرائع کے مطابق جب سے بجلی منقطع ہوئی ہے جب سے درگاہ کی بجلی کنڈے کی محتاج ہے اور پورے علاقے میں پونے سات بجے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جس کے باعث درگاہ کی بجلی بھی بند ہو جاتی ہے جس کے 5 سے 10 منٹ بعد جنریٹر چلتا ہے اور کہا جا رہا ہے اور خودکش حملہ آور بجلی منقطع ہونے کے دوران ہی درگاہ میں داخل ہوا اور کارروائی کی۔

مزید :

سندھ -