لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ ،8کلو بارودی مواد میں 9ایم ایم گولیوں کا بھی استعمال

لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ ،8کلو بارودی مواد میں 9ایم ایم گولیوں کا ...
 لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ ،8کلو بارودی مواد میں 9ایم ایم گولیوں کا بھی استعمال

  

جامشورو (ویب ڈیسک) سیہون دھماکے کے بعد فورینزک و تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھا کرنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن راجہ عمر خطاب کے مطابق ابتدائی انکوائری میں حملہ آور کی نشاندہی کی جاچکی ہے اور وہ کوئی خاتون نہیں بلکہ مرد تھا۔ راجہ عمر خطاب نے کہا کہ حملہ آور درگاہ میں کس راستے سے اور کب داخل ہوا اس کا پتہ لگانے کیلئے تمام سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج دیکھی جائے گی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ حکام کے مطابق دھماکے میں استعمال بارودی مواد کی مقدار 7 سے 8 کلو گرام ہوسکتی ہے، پہلی بار بارودی مواد میں 9 ایم ایم گولیوں کے استعمال کا انکشاف بھی سامنے آیا۔

دہشت گردوں کوخون کے ہر قطرے کاحساب چکاناہوگا،شہباز شریف

مزید :

جامشورو -