سائبر کرائم، عورت کو بلیک میل کرنے والا ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار
لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے عورت کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار شخص کا نام سلیم بتایا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ خاتون اور اس کے اہلخانہ کو واٹس ایپ پر مختلف موبائل نمبرز کے ذریعے بلیک میل کررہا تھا اور اس بہانے ان سے بھتہ بھی مانگا تھا۔ ایف آئی اے نے شکایت سامنے آنے کے بعد مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے خاتون کو بلیک میل کرنے والا تمام مواد بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
افغانستان سے 29 دہشتگرد پاکستان داخل،خیبرپختونخوا میں الرٹ جاری کردیا گیا
دوسری جانب نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو پاک پتن کی خاتون نے تحریری درخواست دی کہ صبور نامی نوجوان اس کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر تصاویر بھی لگارہا ہے۔ تحریری درخواست ملنے پر سائبر کرائم سیل نے جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والے ملزم کو ٹریس کیا اور لاہور میں مال روڈ کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔