دہشت گردی کیخلاف روس اور چین نے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کر دی

دہشت گردی کیخلاف روس اور چین نے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کر دی
دہشت گردی کیخلاف روس اور چین نے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کر دی

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے سیہون شریف دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کے مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ جمعہ کو ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے سہیون شریف دھماکے کی مذمت کی ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے کے مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

دہشتگردی کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری متاثر نہیں ہو گی،بلوم برگ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے درگاہ لال شہباز قلندر پر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ امریکہ خطے کے استحکام کیلئے اپنے عزم پر قائم ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوانگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کو صوبہ سندھ میں سیہون شریف میں جمعرات کو خود کش دھماکے کی وجہ سے ہونیوالے زبردست جانی نقصان کی وجہ سے گہرا صدمہ ہوا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت ممنون حسین کے نام تعزیتی پیغام میںکہا کہ چین دہشت گردی کیخلاف جنگ، ملکی استحکام برقرار رکھنے کی پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا رہیگا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہار کیا۔ دریں اثنا تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے سیہون دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان اسلام کے نام پر غیرانسانی مجرمانہ فعل کی ہمیشہ سے مذمت کرتا ہے۔ سیہون دھماکہ پر روس نے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کردی۔ روسی صدر پیوٹن نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کے نام تعزیتی پیغام میں کہا ہے اس ظلم و بربریت کی کوئی وضاحت نہیں کی جا سکتی، دہشت گرد حملے کے منصوبہ سازوں کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔ انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون مزید بڑھائیں گے۔ پیوٹن نے متاثرین سے اظہار افسوس کیا۔ ماسکو میں پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ کے مطابق لاہور اور سیہون میں دہشت گردی پر کریملن سے جاری پیغام میں روسی صدر نے یقین دلایا ہے کہ روس انسداد دہشت گردی کے سلسلہ میں دوطرفہ اور عالمی کوششوں کے تحت پاکستان سے تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔ امریکہ، آسٹریلیا اور یورپی یونین کے سفیروں نے سانحہ سیہون شریف سمیت دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شامی فوج کی بمباری، چھوٹا سا بچہ اپنی ٹانگوں سے محروم ہوگیا اورپھر اس واقعہ کے فوراً بعد کیا کہہ رہا ہے؟ ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ پوری دنیا کورُلا دیا

سعودی عرب کے سفیر نے سیہون شریف میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔ جاپان اور بحرین نے بھی سیہون دھماکے کی شدید مذمت کی۔ این این آئی کے مطابق چین نے صوبہ سندھ میں مزار لعل شہباز پر خودکش حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...