چین ایک، بھارت تین بچے، پاکستان میں ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار کا تصور ہے : سپریم کورٹ

چین ایک، بھارت تین بچے، پاکستان میں ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار کا تصور ہے : ...
چین ایک، بھارت تین بچے، پاکستان میں ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار کا تصور ہے : سپریم کورٹ

  


اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے ملزم اشتیاق کی ہائی کورٹ سے 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا کیخلاف خلاف اپیل مسترد کر دی، مقدمہ کی سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیئے کہ سقوط ڈھاکہ کے وقت بنگلہ دیش کی آبادی پاکستان سے زیادہ تھی لیکن ناریل اور مچھلی کھانے والے بنگلہ دیش کی آبادی اب پاکستان سے کم ہے، چین میں ایک بھارت میں تین بچوں کا تصور ہے، پاکستان میں کہا جاتا ہے، ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار۔ جمعہ کو کیس کی سماعت جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم کے وکیل نے بتایا کہ اسکے موکل کو بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر ٹرائل کورٹ نے ایک ماہ کی سزا سنائی جسے ہائی کورٹ نے 5 ہزار روپے جرمانے میں تبدیل کر دیا، ملزم کی پہلی بیوی نے یونین کونسل میں شکایت کی، یونین کونسل والوں نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرایا، بیوی بھی عمرقید ہوتی ہے میرے موکل نے تو دو دو بیویاں کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو لیک ہونے کے بعد خاتون اینکر ثنا فیصل کا موقف بھی سامنے آگیا، ایسی بات بتادی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بیوی عمر قید نہیں اللہ کی نعمت ہوتی ہے، عدالت میں غیرشرعی باتیں نہ کریں جبکہ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی پہلی بیوی سے ایک بچی ہے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی، ملزم اپنے بچے کا خرچ ادا کر رہا ہے۔ جسٹس دوست محمد نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزم کی آمدن کتنی ہے جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مزدوری کرتا ہے اور 12 ہزار روپے کے قریب آمدن ہے۔

اس پر جسٹس دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ 12 ہزار روپے کمانے والے کو دوسری لڑکی کیسے مل گئی، اس پر ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم کو شرافت کی بنیاد پر دوسرا رشتہ ملا ہے اس پر جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اتنی شرافت تھی تو دوسری شادی نہ کرتا۔ یاد رہے کہ ملتان کے رہائشی اشتیاق نے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کی تھی۔

مزید : اسلام آباد


loading...