پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرائے جانے کا قوی امکان، پولیس کو ٹاسک مل گیا، میچ کی تاریخ تبدیل کرنے پر بھی غور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں ہی کرائے جانے کا قوی امکان ہے البتہ تاریخ میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی گزشتہ روز لاہور میں کارروائی کے دوران اہم کامیابیوں کے بعد آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پولیس کو سیکیورٹی اور دیگر معاملات سے متعلق مفصل رپورٹ تیار کرنے اور روٹس وغیرہ کو مانیٹر کرنے کا ٹاس دیدیا گیا ہے۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیساتھ ہی انتظامیہ نے پی ایس ایل کے فائنل کی تاریخ بھی تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور کہا جا رہا ہے اور فائنل میچ 5 مارچ کے بجائے 7 مارچ پر کرائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔