تنخواہ نہ ملنے پر پنجاب پولیس کے جوان کا شہباز شریف سے انوکھا احتجاج ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

تنخواہ نہ ملنے پر پنجاب پولیس کے جوان کا شہباز شریف سے انوکھا احتجاج ،ویڈیو ...
تنخواہ نہ ملنے پر پنجاب پولیس کے جوان کا شہباز شریف سے انوکھا احتجاج ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج کے اپنے اداروں سے گلے شکوﺅں کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد اب پنجاب پولیس کے جوان نے بھی ایک ویڈ یو شیئر کی ہے جو سوشل میڈ یا پر بہت زیادہ وائرل ہو ئی ہے ۔ویڈیو میں پنجاب پولیس کے جوان نے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے شدید احتجاج کیا ۔

دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا، لاہور اور پشاور دھماکے میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہو چکی: چوہدری نثار
اس اہلکار کا کہنا تھا کہ سات ماہ ہو گئے ہیں اب تک تنخواہ نہیں ملی ،گھر میں راشن نہیں ہے ادھار پیسے لے کر راشن لا یا ہوں ۔میرا قصور یہ ہے کہ میں نے میرٹ کے لیے آواز اٹھائی تھی جس کی وجہ سے پہلے چار بار میری پوسٹنگ کی گئی اور اب سات ماہ سے تنخواہ نہیں دی جا رہی ۔اس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہائی ایجو کیشن اتھارٹی سے اپنی تعلیمی اسناد چیک کروائیں تو آپ پرائمری سکول ٹیچر بھی منتخب نہیں ہونگے ،اگر ایسا ہو جائے تو مجھے چوبرجی پر لٹکا دیجئے گا ۔اہلکار نے شہباز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے میرٹ کا ڈھونگ رچا یا ہوا ہے ،آپ میرے ساتھ مناظرہ کریں تو سب باہر آجائے گا ۔اس نے بتا یا کہ میں نے ایم فل کیا ہوا ہے اور ہمیشہ انعام لیا ہے ،سروس ریکارڈ بھی اچھا ہے تو پھر بھی مجھے سات ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ۔اس نے بتا یا کہ میرے بچوں کے امتحان ہونے والے ہیں اور وہ ٹیوشن بھی نہیں جا رہے ،کچھ خداکا خوف کرو ۔

ویڈ یو دیکھئے

مزید :

قومی -