لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن ٹو میں اب تک کا سب سے بڑا ہدف دیدیا

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن ٹو میں اب تک کا سب سے بڑا ہدف دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن 2میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 201رنز کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف دیدیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ جاری ہے جس میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو جیت کیلئے مقرررہ اوورز میں 201رنز کا ہدف دیاہے جو کہ پی ایس ایل سیزن 2کا سب سے بڑا ہدف ہے ۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیز ن ٹو کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 190رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ اب تک کا بڑا ہدف تھا لیکن اس میچ میں پشاور زلمی کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست کا سامنا ہواہے ،بارش کے باعث میچ کے دو اورز کم کر دیئے گئے تھے اور ہدف 175رنز کر دیا گیا تھاجسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو گیندیں قبل ہی عبور کر لیا تھا ۔

مزید :

T20 World Cup -