روس یوکرین کے بارے میں امن معاہدے کی لازمی طور پر پاسداری کرے،امریکہ کی وارننگ

 روس یوکرین کے بارے میں امن معاہدے کی لازمی طور پر پاسداری کرے،امریکہ کی ...
 روس یوکرین کے بارے میں امن معاہدے کی لازمی طور پر پاسداری کرے،امریکہ کی وارننگ

  


میونخ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی نائب صدر مائیک پینس نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین کے بارے میں امن معاہدے کی لازمی طور پر پاسداری کرے،یورپ کو نیٹو کیلئے ”ڈو مور“کرنا چاہیے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے میونخ میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا نیٹو کے ساتھ تعاون اٹل ہے، امریکہ آج اور ہر دن یورپ کے ساتھ کھڑا رہے گا لیکن مشترکہ دفاع کا پورا خرچ برداشت نہیں کر رہے۔

انھوں نے کہا کہ صرف پانچ ملکوں نے اپنی مجموعی قومی پیداوار کا دو فیصد حصہ دفاع پر خرچ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، یورپی ممالک دفاع پر اپنے حصے کا خرچ کرنے میں ناکام رہے ہیں، یہ ناکامی ہمارے اتحاد کی بنیاد کو نقصان پہنچا رہی ہے،اب”ڈو مور“کا وقت آ گیا ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے، چین

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ 'روس کو جواب دہ سمجھتا رہے گا، حالانکہ ہم نئے مشترکہ موقف کی تلاش میں ہیں، اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں، صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ایسا کیا جا سکتا ہے،روس یوکرین کے بارے میں امن معاہدے کی لازمی طور پر پاسداری کرے، اور یوکرین کے مشرق میں اپنی فوجی کارروائیوں میں کمی لائے۔

واضح رہے امریکی صدر صدر ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے خبردار کیا تھا کہ امریکہ نیٹو میں شامل اتحادی ملکوں کا دفاع کرنے کا وعدہ نہیں نبھائے گا کیوں کہ وہ زیادہ مالی تعاون نہیں کر رہے،امریکی نائب صدر کا بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب امریکہ میں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اور روس کے درمیان تعلقات کے بارے میں تنازع جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...