سانحہ سیہون محکمہ داخلہ کی ناکامی ،حکومت کے پاس خطے کے بڑے مذہبی مقام کیلیے سکیورٹی نہیں :ایاز لطیف پلیچو

سانحہ سیہون محکمہ داخلہ کی ناکامی ،حکومت کے پاس خطے کے بڑے مذہبی مقام کیلیے ...
سانحہ سیہون محکمہ داخلہ کی ناکامی ،حکومت کے پاس خطے کے بڑے مذہبی مقام کیلیے سکیورٹی نہیں :ایاز لطیف پلیچو

  


حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ عوامی تحریک ایاز لطیف پلیچو نے کہا ہے کہ سانحہ سیہون شریف کا ہونا محکمہ داخلہ کی ناکامی ہے، افسوس کہ حکومت کے پاس خطے کے سب سے بڑے مذہبی مقام پر کیلئے سکیورٹی ہی نہیں ہے۔

روس یوکرین کے بارے میں امن معاہدے کی لازمی طور پر پاسداری کرے،امریکہ کی وارننگ

تفصیلات کے مطابق ایاز لطیف پلیچو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوا م اور مذہبی مقامات کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، سکیورٹی کے بڑے بڑے دعوے کرنیوالو ں کی اصلیت حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پر ہونیوالے خود کش حملے صورت میں عوام کے سامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو بجٹ ملتا ہے اسے دبئی والوں پر بلا دریغ خرچ کردیا جاتا ہے اور جب کوئی ایسا سانحہ پیش آتا ہے تواس وقت صرف بات پر افسوس ہی کیا جاتا ہے کہ وزیراعلی کے حلقے میں کوئی اچھا ہسپتال نہیں ہے۔

مزید : حیدرآباد


loading...