سانحہ چیئرنگ کراس کا سہولت کار انوار الحق لنڈا بازارکے ہوزری گودام میں 2دن قبل ٹھہرا،2بھائیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا'اے آروائے نیوز کا دعویٰ

سانحہ چیئرنگ کراس کا سہولت کار انوار الحق لنڈا بازارکے ہوزری گودام میں 2دن ...
سانحہ چیئرنگ کراس کا سہولت کار انوار الحق لنڈا بازارکے ہوزری گودام میں 2دن قبل ٹھہرا،2بھائیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا'اے آروائے نیوز کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اے آروائے نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ چیئرنگ کراس لاہور کا سہولت کار انوار الحق لنڈا بازار میں ہوزری کے گودام میں جمعہ خان کی مہمان نوازی میں 2دن قبل ٹھہرا۔2بھائیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اے آروائے نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کو لنڈا بازار میں سرچ آپریشن کیا گیا جہاں سے 10افراد کو گرفتار کیا گیا تھا،سانحہ چیئرنگ کراس لاہور کے سہولت کار انوار الحق نے لنڈا بازار میں ہوزری کے گودام میں قیام کررکھا تھا،دھماکے سے2روز قبل گودام میں ٹھہرا تھا،اس گودام میں ایک کمرہ بھی ہے،سہولت کار جمعہ خان کی مہمان نوازی میں قیام پذیر رہا۔

2 لاکھ دیکر خودکش جیکٹ لاہور منگوائی، سہولت کار انوارالحق کا انکشاف

واضح رہے لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقام پر خودکش دھماکے میں13افراد شہید اور 80زخمی ہوگئے تھے،اس حملے میں8کلو بارود استعمال کیا گیا تھا۔

مزید :

لاہور -