فوجی عدالتوں میں توسیع ،اسحاق ڈار کا شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارلیمانی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطہ

فوجی عدالتوں میں توسیع ،اسحاق ڈار کا شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارلیمانی ...
فوجی عدالتوں میں توسیع ،اسحاق ڈار کا شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارلیمانی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارلیمانی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دہشتگردوں کے تیز ٹرائل کیلئے فوجی عدالتوں کی توسیع پر بات چیت کی گئی۔

فوجی عدالتوں کا قیام یا توسیع مسائل کا حل نہیں ، ضرب عضب کا دائرہ کار پنجاب اوراندرون سندھ تک بڑھا نے کی ضرورت ہے:فاروق ستار

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے یکے دیگرے بعدشاہ محمود قریشی، آفتاب شیرپاو، مولانا عطاالرحمان،مولانا فضل الرحمان اور نوید قمرسے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ انسداد دہشتگردی مہم کی رفتار برقرار رکھنے کیلیے فوجی عدالتوں کا تسلسل اور اس معاملے پر سیاسی قیاد ت کی جانب سے اتحاد رکھنا بھی ضروری ہے ،ملک و قوم کی سیکیورٹی کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔سیاسی قائدین نے اس عزم کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ امن و امان پرکوئی سمجھوتانہیں ہوسکتا ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آپ کے ساتھ ہیں۔

مزید : قومی


loading...