پیپکو بھرتیاں کیس ، سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ،وزیرعلی بھائیو کے وارنٹ گرفتاری جاری

پیپکو بھرتیاں کیس ، سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ،وزیرعلی ...
پیپکو بھرتیاں کیس ، سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ،وزیرعلی بھائیو کے وارنٹ گرفتاری جاری

  


لاہور(نامہ نگار)پیپکومیں 400سے زائدغیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں ملوث پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت دیگر ملزمان گزشتہ روزاحتساب عدالت میں پیش ہوگئے ۔

ہائی کورٹ نے قبرستان میانی صاحب میں قبروں کی ایڈوانس بکنگ کروانے والوں کی فہرست طلب کرلی

عدالت نے عدم پیشی پرفاضل جج نے ایک ملزم وزیرعلی بھائیو نامی شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے جبکہ میڈیکل پیش کرنے پرایک ملزم کوغیرحاضری پرمعافی دے دی۔احتساب عدالت آئندہ سماعت 11مارچ کوتمام ملزمان کوریفرنس کی نقل فراہم کرنے کے لئے طلب کرلیاہے۔پیپکومیں 437افرادکوغیرقانونی طریقے سے بھرتی کرنے کاالزام میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت دیگرملزمان احتساب عدالت میں گزشتہ روزپیش ہوئے،نیب نے راجہ پرویزاشرف ،سابق مینجرطاہربشارت چیمہ اورسابق سیکرٹری شاہدرفیع سمیت 8ڈائریکٹرزکے خلاف ریفرنس پیش کررکھاہے۔عدالتی حکم کے باوجودپیش نہ ہونے پراحتساب عدالت نے وزیرعلی بھائیونامی ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ کوحکم دیا کہ وہ ملزم کوآئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش کریں،فاضل جج نے میڈیکل پیش کرنے پرایک ملزم شاہدرفیع کوایک روزکی حاضری سے معافی دے دی ،سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف پیش ہوئے تواحتساب عدالت کے گردونواح میں سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کہاکہ ان کاجرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے بے روزگاروں کوروزگاردیا ۔

مزید : لاہور


loading...