سول کورٹ :ڈیفنس میں کوٹھی پر قبضہ کیس میں اداکارہ میرا کا وکیل بحث کے لئے طلب
لاہور(نامہ نگار)سول جج طاہرغنی نے ڈیفنس میں کوٹھی پر قبضہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث معروف فلمسٹار میرا کے کیس کی سماعت 3مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے اداکارہ میرا اور نسیم کوثر کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔
ہائی کورٹ نے قبرستان میانی صاحب میں قبروں کی ایڈوانس بکنگ کروانے والوں کی فہرست طلب کرلی
سول جج طاہرغنی کی عدالت میں فلمسٹار میرا کے خلاف ڈیفنس میں کوٹھی پر قبضہ کرنے کے خلاف کیس زیرسماعت ہے۔ عدالت میں اداکارہ میرا کے وکیل بلخ شیر کھوسہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت میں کارروائی یک طرفہ ہو رہی ہے ان کوعدالت کا ایک بھی نوٹس وصول نہیں ہواہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ان کا موقف بھی سنا جائے، عدالت نے ادکارہ میرا کے وکیل کے دلائل کے سننے کے بعد کیس کی کارروائی 3مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکو آئندہ تاریخ پر بحث کے لئے طلب کرلیا ہے