’جب میں جہاز پر مسافر بن کر سفر کروں تو ہمیشہ یہ چیز دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ۔۔۔‘ ماہر پائلٹ نے انتہائی حیران کن راز سے پردہ اُٹھادیا

’جب میں جہاز پر مسافر بن کر سفر کروں تو ہمیشہ یہ چیز دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ...
’جب میں جہاز پر مسافر بن کر سفر کروں تو ہمیشہ یہ چیز دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ۔۔۔‘ ماہر پائلٹ نے انتہائی حیران کن راز سے پردہ اُٹھادیا

  


نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ کو جہاز میں سفر کرنے کا اتفاق ہوا ہوتوآپ کو معلوم ہوگا کہ کئی ایسی چیزیں ہیں جو آپ کو معلوم ہی نہیں ہوپاتیں لیکن اب ایک پائلٹ ویب سائٹ Quoraپر بات کرتے ہوئے چند ایسی باتوں سے پردہ اٹھایا ہے کہ سن کر آپ بھی اگلی بار ان چیزوں پر نظر رکھیں گے۔آئیے آپ کو ان سے آگاہ کرتے ہیں۔

کیا کچھ خراب ہوگیا ہے

کمرشل پائلٹ ایلن میتھیوز کا کہنا ہے کہ ایک بار وہ ایک روٹین کی فلائٹ کومیامی لے کر جارہا تھا اور جب لینڈنگ کی باری آئی تو اس نے جہاز کو بائیں جانب کرتے ہوئے نیچے کی طرف اتارنا شروع کیا لیکن جہاز بائیں جانب نہیں گیا اور ہم رن وے سے دور ہونے لگے،جہاز کے ایک پر میں خرابی ہوچکی تھی۔”عموماًایک پر میں خرابی کی صورت میں بھی جہاز اتاراجاسکتا ہے لیکن ایسی صورت میں ایئرپورٹ پر ریسکیو کا سامان تیار رکھنا ہوتا ہے۔“اس کا کہنا تھا کہ اگر لینڈنگ میں تاخیر ہونے لگے تو سمج جائیں کہ معاملہ کسی اور طرف جارہا ہے۔

سیفٹی پر نظر

ایک ریٹائرڈ پائلٹ جان چیسائر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نزدیک ترین Exitپر نظر رکھتا ہے اور ساتھ ہی اس تک جانے والے راستے کی لمائی اور سیٹوں کی تعداد بھی گن کررکھتا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں صحیح طرح نمٹا جاسکے۔اس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں جب آپ کے پاس جہاز میں روشنی بھی نہ ہوتوآپ باہر نکلنے کے لئے ان سیٹوں کو گن کر بھی نکل سکتے ہیں۔

انجن اور پروں پر نظر

پائلٹ روبن بریوئر کا کہنا ہے کہ وہ جہاز میں سوار ہونے سے قبل ایک بار انجن اور پروں پر نظر ضرور ڈالتا ہے تاکہ اندازہ لگایاجاسکے کہ کہیں کوئی گڑ بڑ تو نہیں جو باقی دیکھ بھال کرنے والے سٹاف نے نظر انداز کردی ہو۔

پائلٹ پر بھروسہ

ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سابق ڈائریکٹر ٹام فیریر کا کہنا ہے کہ آوازوں کی وجہ سے کافی کچھ معلو ہوتا رہتا ہے اور بعض اوقات عجیب و غریب طرح کی بو سے بھی انسان اندازہ لگاسکتا ہے۔اگر سورج کی روشنی اس جانب سے نہیں آرہی جس جانب سے آنی چاہیے تو آپ کے لئے یہ ایک اشارہ ہوسکتا ہے۔اسی طرح بار بار نٹرکام کا آن ہونا بھی ایک غیر معمولی عمل ہوتا ہے تاہم اس بات پر یقین رکھیں کہ پائلٹ کو جہاز اڑانے کے لئے کہاگیا ہے اور وہ اس میں مہارت رکھتا ہے لہذا اس پر بھروسہ رکھیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...