پروگریسو گروپ کی لیجاانتخابات میں کامیاب صحافیوں کو مبارکباد

پروگریسو گروپ کی لیجاانتخابات میں کامیاب صحافیوں کو مبارکباد

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران پر مشتمل پروگریسو گروپ نے لاہور اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے ناصر جمال صدر، محمد علی اصغر سینر نائب صدر ، سعید بلوچ سیکٹری جنرل اور شہزاد خان ابدالی فنانس سیکرٹری کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔اپنے ایک بیان میں پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان، اعجاز تنویر اور عبدالودود علوی نے لیجا کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کو بھی مبارک باد دیتے ہو ئے امید ظاہر کی کہ وہ اعلی صحافتی اقدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی معیشت کی ترقی اور کاروبار کو رواں دواں رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید : کامرس


loading...