2017میں کپاس کی فی ہیکٹر پیداوار میں 25.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

2017میں کپاس کی فی ہیکٹر پیداوار میں 25.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال2017ء کے دوران کپاس کی فی ہیکٹر پیداوار میں 25.46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال2017ء کے دوران کپاس کی فی ہیکٹر پیداوار4287کلوگرام تک بڑھ گئی جبکہ مالی سال2016ء کے دوران فی ہیکٹر پیداوار3417 کلوگرام ریکارڈ کی گئی تھی۔اس طرح مالی سال2016ء کے مقابلہ میں مالی سال2017ء کے دوران کپاس کی فی ہیکٹر ملکی پیداوار میں870 کلوگرام یعنی25.46 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -