ٹیکنو موبائل نے منفرد خصوصیات کا حامل سیلفی فون کیمن آئی متعارف کرا دیا

ٹیکنو موبائل نے منفرد خصوصیات کا حامل سیلفی فون کیمن آئی متعارف کرا دیا

لاہور (پ ر) ٹیکنو موبائل نے پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے منفرد خصوصیات کا حامل بہترین سیلفی فون، کیمن آئی متعارف کرا دیا جو کہ رواں سال کا کم قیمت اور بہترین سیلفی فون قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ 13 میگا پکسل فرنٹ اور بیک کیمرہ کے ساتھ جدید خصوصیات کا حامل ہے، اس کے علاوہ پاکستان کی اسمارٹ فون موبائل مارکیٹ میں کوارڈ کور فلیش کا فیچر متعارف کرانے والی پہلی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔اس موقع پر کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ جیف لیو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو موبائل پاکستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں نہایت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ ہمارا کوالٹی کا معیار، جدید ترین فیچرز اور کم قیمت ہے اور اسی وجہ سے 6 سال کے مختصر عرصہ میں 50 سے زائد ممالک کی موبائل مارکیٹ میں ٹیکنو مارکیٹ کا شمار صف اول کے برانڈز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمن آئی، اپنی قیمت اور فیچرز کے اعتبار سے بہترین فون ہے اور اس سے پاکستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں مقابلے کا ایک نیا رجحان دیکھنے کو ملے گا۔

مزید : کامرس


loading...