آن لائن، کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل ہوگیا، صدرپنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک
لاہور ( کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ پاکستان میں کوآپریٹو سیکٹر کا واحد شیڈولڈ بینک ہے جو 90 سال سے زیادہ عرصہ سے کاشتکاروں کو ان کے کی زرعی ضروریات کے لیے قرضہ جات فراہم کر رہا ہے اس کا اظہار بینک کے صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ایوب نے آفیسرز کے ٹریننگ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک کو موجودہ حالات میں کام کرنے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے۔ آن لائن، کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل ہوگیا ہے ون لنک سے بینک جلد منسلک ہو جائے گا سٹاف کو جدید تقاضوں کے مطابق ٹرینڈ کیا جارہا ہے سٹاف کو محنت سے کام کریں۔