رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 81ارب سے زائد بیرونی سرمایہ کاری
ا سلام آباد(آن لائن)غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سی پیک میں دلچسپی بڑھنی لگی۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 81 ارب 54 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری سے شاہراہوں کی تعمیر اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی۔اقتصادی امور ڈریژن کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران بیرونی ذرائع سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے اکیاسی ارب چون کروڑ روپے کے فنڈزموصول ہوئے ہیں۔اس دوران سڑکوں، پلوں اور موٹرویز کی تعمیر کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 53 ارب 54 کروڑ 69 لاکھ روپے۔ بجلی کے منصوبوں کے لئے واپڈا کو 23 ارب 14 کروڑ روپے اور پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو 1 ارب 97 کروڑ روپے کے بیرونی فنڈز ملے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن ڈویڑن کو 91 کروڑ روپے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیویڑن کو 75 کروڑ روپے اور آزاد کشمیر حکومت کو 51 کروڑ روپے کے فنڈز موصول ہوئے ہیں۔