ای سی او چیمبرز آف کامرس کا ایگزیکٹو اجلاس 5مارچ کو تہران میں ہوگا

ای سی او چیمبرز آف کامرس کا ایگزیکٹو اجلاس 5مارچ کو تہران میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرا چی(اکنامک رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر اور ای سی او چیمبرز آف کامرس کے صدر غضنفر بلورایران کے درالحکومت تہران میں 5 ما رچ 2018 ECO-CCI کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کر یں گے ۔ECO-CCI اقتصادی تعاون کی تنظیم کا ذیلی ادارہ جو کہ 1990سے 10ممبر ممالک کی پرائیویٹ سیکٹر کی نما ئندگی کر تا ہے ۔ ترکی ، قز اقستان ، تر کمانستان ، تا جکستان ، کر غستان ،از بکستان، افغانستان، آذربیجان، ایران اور پاکستان کے ممالک شامل ہیں ۔ علاقا ئی سطح پر تجا رتی سہولیا ت ، ٹرا نسپورٹیشن ، سیا حت ، صنعت ، سرمایہ کا ری،SMEs اور کا روباری خواتین کی حوصلہ افزائی میں 10ممالک کے ما بین تعلقا ت اور تجا رت کو فر وغ دینے کے لیے ECO-CCI کی مخصو ص کمیٹیا ں پچھلے کئی سالو ں سے کا م کر رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ ایگز یکٹو کمیٹی کے اجلاس سے قبل ECOچیمبر آف کامرس کی 6مخصو ص کمیٹیو ں کے اجلا س بھی ہو نگے۔ جن میں علاقا ئی سطح پر مو جو د ہ صورتحال پر غور کیا جا ئیگا اور نئی حکمت عملی اور لا ئحہعمل طے کیئے جا ئینگے۔ اس اجلا س سے پہلے چھ مختلف مو ضو عات پر خصو صی اجلاس ہوگا جس میں تجا رتی سہو لیات ، ٹر انسپورٹ ، سیا حت ، انڈسٹری ، سر مایہ کار ی ، SMEs کی ترقی اور خواتین کی صنعتیں جیسے مو ضو عات پران کے در میان 3سے 4ما رچ کو بھی میٹنگ ہو گی ۔
اس وقت ای سی او ممبرا ن کے در میان تجا رت کا حجم 638بلین ڈالر ہے جو کہ سال 2016کے مقابلے میں جو 836بلین ڈالر تھا کمی کی طر ف جا رہا ہے اور اس کمی کے پیچھے عالمی کساد با زاری میں کمی کا رجحان شامل ہے اور تیل کی قیمتو ں کا کم ہو نا شامل ہے ۔ ای سی او کا دنیا کی تجا رت میں صرف 2فیصد ہے جبکہ ای سی او کا دنیا کی آبادی میں 6.2فیصد حصہ ہے۔عالمی تجا رت میںECOکا علاقا ئی تجا رتی حجم کا 8.4فیصد حصہ ہے جوکہ مو جو دہ امکانا ت سے کہیں کم ہے۔
ایگز یکٹو کمیٹی اور جنرل اسمبلی علاقا ئی تجا رت اور سر مایہ کا ری میں کمی کے اسباب کا جا ئز ہ لے گی ۔ اس کے علاوہ SMEsکا روبار کے معا ملا ت اور بتد ریج تر قی کے علاوہ ممبرا ن کے در میان معاشی تر قی ، ٹر انسپورٹ اور مواصلات میں اضا فہ اور خطے میں تجا رت کے بنیا دی ڈھانچے کو مضبوط کر نے کے لیے خطے میں کوششیں کر ے گی۔ پاکستان اجلا س کے آخری مراحل میںECO CCIکی صدارت برا ئے 2018-19 ECO CCIکے قو انین کے مطابق افغانستان کے حوالے کر ے گا۔

مزید :

کامرس -