کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 181پوائنٹس کی کمی

کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 181پوائنٹس کی کمی

کراچی(اکنامک رپورٹر)ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 181 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 43 ہزار 627 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ملک میں جاری سیاسی ہلچل پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مسلسل اثر انداز ہورہی ہے۔ دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی سرمایا کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہوا، یہ وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 181 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 627 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے 1 کروڑ 61 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان رہا جہاں کے ایس ای۔100 انڈیکس 685 پوائنٹس کی برتری کے بعد 43 ہزار 627 پر بند ہوا۔کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس نے 42 ہزار 9 17 پوئنٹس کی کم ترین سطح پر آگئی تھی تاہم دن کے اختتام کے قریب دن کی اعلیٰ ترین سطح 43 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح عبور کی۔مارکیٹ میں کاروبار کی بلند ترین سطح 43 ہزار 691 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جبکہ کم ترین سطح 42 ہزار 179 پوائنٹس رہی۔پی ایس ایکس میں 5 ارب 80 کروڑ مالیت کے 14 کروڑ 80 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی لیکن گزشتہ روز 7 ارب 60 کروڑ مالیت کے 21 کروڑ 95 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی تھی۔مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 243 کے لین دین میں اضافہ ہوا جبکہ 96 کے کاروبار میں کمی تاہم 25 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔پی ایس ایکس میں مجموعی کاروبار میں مواصلات کا شعبہ 2 کروڑ 36 لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست اور کیمیکل اور بینکنگ کا شعبہ بالترتیب 1 کروڑ 35 لاکھ اور 1 کروڑ 83 لاکھ حصص کے ساتھ نمایاں رہا۔کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 38 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، ایزگارڈ نائن ایک کروڑ 13 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 57 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، فوجی فوڈز لمیٹڈ ایک کروڑ 56 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ ہم نیٹ ورک 56 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی اور ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث متاثر ہو رہی ہے، جیسے ہی حالات بہتر ہونگے مارکیٹ بھی اچھا پرفارم کرنا شروع کر دے گی۔

مزید : کامرس


loading...