امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ رہا

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ رہا

نیویارک(آن لائن)امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1348.58 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.9 ڈالر (0.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1356.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ معمولی تبدیلی کے ساتھ 1352.46 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 1354.70 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1358.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1360.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید : کامرس