پاکستان سے زرعی کاروبار کے مو اقع ڈھونڈ رہے ہیں، آسٹریلیا

پاکستان سے زرعی کاروبار کے مو اقع ڈھونڈ رہے ہیں، آسٹریلیا

کراچی(آن لائن) آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ خاص طور پرایگری بزنس میں انویسٹمنٹ کو بڑھانے کے لیے نئے مواقع تلاش کررہے ہیں۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے دالوں کے آسٹریلوی پروڈیوسرزکے 13رکنی وفد کی گزشتہ روز وطن واپسی کے موقع پر آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے۔

کہ پاکستان آسٹریلوی دالوں کا دوسرا بڑا خریدار ہے اور2016-17میں اس کی تجارت46 کروڑ 50 لاکھ آسٹریلوی ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔وفد آسٹریلوی پلس ایسوسی ایشن ساو4132ھ ایسٹ، فلیچرانٹرنیشنل اینڈ اسپیشل ون گرین اور فل بزنس اسپیکٹرم پر مشتمل تھا جس کی قیادت آسٹریلین حکومت کی تجارتی وسرمایہ کاری کمیشن نے کی۔

مزید : کامرس


loading...