فیمینابیوٹی ایوارڈزکامیلہ ایشوریارائے نے لوٹ لیا

فیمینابیوٹی ایوارڈزکامیلہ ایشوریارائے نے لوٹ لیا
فیمینابیوٹی ایوارڈزکامیلہ ایشوریارائے نے لوٹ لیا

  


ممبئی( آن لائن)فیشن و میک اپ میگزین ’فیمینا‘ کی جانب سے ہر سال منعقد کیے جانے والے ’فیمینا بیوٹی ایوارڈز کا رواں برس کا میلہ بولی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے نے لوٹ لیا۔اس ایوارڈ شو میں جہاں برانڈزکو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے، وہیں اس تقریب میں اداکاروں و اداکاراؤں کو بھی ان کے منفرد اسٹائلز و فیشن کے باعث ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔’فیمینا بیوٹی ایوارڈز 2018 میں بولی وڈ شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن کو ’اسٹائل لیجنڈ آف آل ٹائم‘ کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اسی ایوارڈ میں ان کی بہو خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بھی خصوصی ایوارڈ ’گلوبل بیوٹی آئکن اورپاورہاؤس انٹرٹینر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔فیمینا بیوٹی ایوارڈز 2018 میں اداکارہ ریکھا کو ’ہوم آف دی لیجنڈری اسٹائل ڈیوا‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔دیشا پٹنانی فریش فیس آف دی ایئر جب کہ ارجن کپور ’مین وی لو ایوارڈ‘ لے اڑے۔

مزید : کلچر


loading...