پلاک کے زیر اہتمام چار روزہ ’’کلچر فیسٹیول‘‘ آج شروع ہو گا

پلاک کے زیر اہتمام چار روزہ ’’کلچر فیسٹیول‘‘ آج شروع ہو گا
پلاک کے زیر اہتمام چار روزہ ’’کلچر فیسٹیول‘‘ آج شروع ہو گا

  

لاہور( فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام چار روزہ ’’کلچر فیسٹیول‘‘ آج سے شروع ہو گا۔فیسٹیول میں میوزیکل نائٹ،ثقافتی سٹالز و دیگر سیشن رکھے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے بتایا کہ اس فیسٹیول میں چاروں صوبوں کی ثقافتی پرفارمس ہوں گی۔پلاک میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیسٹیول ہو گا جس میں فن و ثقافت کے حوالے سے مختلف سیشن رکھے گئے ہیں۔اس میں غزل گائیکی،کلاسیکل گائیکی ،میوزیکل نائٹ جس میں ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس کے علاوہ ثقافتی سٹالز ،لوک داستان ،ناٹک، ٹپے ماہیے، بولیاں، ہیر سیف الملوک گائیکی ،ڈھول پرفارمس بھی ہوں گی ۔اس کے ساتھ فن اور گلوکاری میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خصوصی طور پر ایواڈز دیے جائیں گے۔

مزید : کلچر