ریما خان اور بابرہ شریف کی لکس سٹائل ایوارڈ میں شرکت سے معذرت

ریما خان اور بابرہ شریف کی لکس سٹائل ایوارڈ میں شرکت سے معذرت
ریما خان اور بابرہ شریف کی لکس سٹائل ایوارڈ میں شرکت سے معذرت

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریما خان اور بابرہ شریف نے آئندہ ہفتے لاہور میں ہونے والے لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے معذرت کی ہے۔اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ شوکی ڈائریکٹر ونیزہ احمد نے دونوں فنکاروں سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں تقریب میں شرکت کی دعوت دی لیکن دونوں نے مختلف وجوہات کی بناپر شرکت سے انکار کردیا۔اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ریما اور بابرہ شریف کے کمپنی سے اس وقت اختلا ف شروع ہوئے جب لکس کے گزشتہ کمرشل میں ان کی جگہ ماہرہ خان اور ماوراحسین کو ترجیح دی گئی تھی۔

مزید : کلچر


loading...