مجھے کسی کے خلاف سازش کرنے کی ضرورت نہیں ،ہماء علی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر ہماء علی نے کہا ہے کہ میری توجہ صرف شوبز پر مر کوز ہے ‘میں بلاوجہ کسی کے خلاف بولتی ہوں اور نہ ہی مجھے کسی کے خلاف سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہما علی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ لوگوں کو ہروقت کسی نہ کسی سے لڑائی جھگڑے کر نے کی عادت ہو تی ہے لیکن میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل سٹیج ڈراموں میں مصروف ہوں جب مجھے پسند کی فلم ملے گی توکام کروں گی ۔