پی ٹی وی لاہور کی ایوارڈ حاصل کرنے پر پر ارشد لئیق کو مبارکباد

پی ٹی وی لاہور کی ایوارڈ حاصل کرنے پر پر ارشد لئیق کو مبارکباد

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی،ایگزیکٹو پروگرام منیجر محمد بشیر،پی ٹی وی یونین کے مرکزی صدرجہانگیر خان ، سینئر پروڈیوسر قیصر شریف اورآفیسر تعلقاتِ عامہ محمد کاملین خان نے پی ٹی وی کیلئے 2400پروگرام لکھنے اور ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ حاصل کرنے پر پر ارشد لئیق کو مبارکباد دی ہے اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

پی ٹی وی کیلئے 2400پروگرام لکھنے پر سکرپٹ رائٹرارشد لئیق کو گزشتہ دنوں ’’ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ 2017ء ‘‘ سے نوازا گیا۔مصنف ارشد لئیق پی ٹی وی لاہور مرکز کیلئے سب سے زیادہ پروگرام لکھنے والے سکرپٹ رائٹر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق شوبز صحافی اور مصنف ارشد لئیق 2003ء سے پی ٹی وی کیلئے پروگرام لکھ رہے ہیں اور گزشتہ 10برسوں سے وہ پی ٹی وی کے مارننگ شو کیلئے ریسرچ اور سکرپٹ رائٹنگ کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 2011ء تا 2016 ء پی ٹی وی کی رمضان کی خصوصی نشریات کیلئے افطاری، سحری اور نائٹ ٹائم ٹرانسمیشن کے سکرپٹ بھی لکھے۔ پی ٹی وی کی 50 ویں سالگرہ کے دو شو، 14 اگست ،23 مارچ کی پورے پورے دن کی سپیشل ٹرانسمیشن، عیدالاضحی کی تین روزہ خصوصی ٹرانسمیشن اور رواں برس رمضان المبارک کی لاہور مرکز سے پیش کی جانے والی نشریات ’’شب وجد‘‘ کا بھی سکرپٹ لکھا۔ ان کے دیگر پروگراموں میں ’’تاروں سے کریں باتیں‘‘ اور ڈاکومنٹری’’حضرت بابا فرید گنج شکر‘‘شامل ہیں۔ دریں اثناء ارشد لئیق کی ایک کتاب بھی شائع ہو چکی ہے جبکہ دوسری پر ان دنوں کام جاری ہے جو اسی سال شائع ہو گی۔

مزید : کلچر