منا لاہوری(زکوٹا جن) آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

منا لاہوری(زکوٹا جن) آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک
منا لاہوری(زکوٹا جن) آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

  

لاہور(فلم رپورٹر) چالیس سال فن کی خدمت کرنے والے بچوں کے پسندیدہ ڈرامے ’’عینک والا جن‘ ‘میں زکوٹا کا کردار نبھانے والے نامور اداکار مطلوب الرحمن المعروف منا لاہوری جوکل انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ظہر کی نماز کے بعد لاہور میں ادا کی گئی جس میں دوستوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بعد ازاں ان کو سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ٹی وی کے معروف اداکار مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری فالج کے باعث شدید علیل اور لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مطلوب الرحمان نے 3 بیٹوں، 2 بیٹیوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے ۔منا لاہور ی نے ڈرامہ سیریز’’ عینک والا جن ‘‘سے شہرت حاصل کی تھی اور اس ڈرامے میں مطلوب الرحمان نے زکوٹا جن کا کردار ادا کیا تھا۔مرحوم کو آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا تھا اس کے علاوہ وہ الحمرا ء میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ ’’عینک والا جن‘‘کا بھی حصّہ تھے۔کام نہ ہونے کی وجہ سے مطلوب الرحمن المعروف منا لاہوری کے آخری ایام انتہائی کسمپرسی میں اور فالج جیسی بیماری سے جنگ لڑتے ہوئے گذرے ۔

بیماری کے دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مالی امداد کی اپیل بھی کی تھی۔جس انسان نے تمام عمر لوگوں کو ہنسایا اس نے اپنی زندگی کے آخری دن رو رو کر گذارے۔

مزید : کلچر