اداکارہ تمنا بیگم کی چھٹی برسی 20فروری کو منائی جائیگی

اداکارہ تمنا بیگم کی چھٹی برسی 20فروری کو منائی جائیگی
اداکارہ تمنا بیگم کی چھٹی برسی 20فروری کو منائی جائیگی

  


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ تمنا بیگم کی چھٹی برسی 20فروری کو منائی جائیگی ۔تمنا بیگم کا اصل نام صوفیہ بیگم تھا، بریلی (بھارت) میں پیدا ہوئیں، تقسیم کے بعد وہ لاہور منتقل ہوگئیں۔ 1960 میں ریڈیو پاکستان کراچی سے انھوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اسی دوران تھیٹر کے معروف اداکار اور لکھاری کمال احمد رضوی نے انھیں اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا، اس ڈرامے سے متاثر ہو کر ہدایتکار مسعود پرویز نے انھیں اپنی فلم سرحد میں کاسٹ کرلیا۔1970 تا 1980 تمنا بیگم کے مصروف ترین سال تھے۔ انھوں نے 235 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم انڈسٹری کے تمام نامور فنکاروں کے ہمراہ بھی کردار ادا کیے۔ علاوہ ازیں تمنا بیگم کو بہترین کردارنگاری پر دونگار ایوارڈ، بولان ایوارڈ، امن ایوارڈاور اعتراف کمال ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ان کی آخری فلم 2004 میں پنجابی فلم گجر دا کھڑاک تھی۔تمنا 20 فروری 2012 کو انتقال کرگئی تھیں۔

مزید : کلچر


loading...