آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
فروری18 اتوار۔گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔
برج ثور
فروری18 اتوار۔ سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔
برج جوزا
فروری18 اتوار۔کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ آمدن میںاضافہ کا امکان ہے۔
برج سرطان
فروری18 اتوار۔روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔
برج اسد
فروری18 اتوار۔ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ ہمسائے تعاون کریں گے جس سے ڈپریشن میں کمی آئے گی۔
برج سنبلہ
فروری18 اتوار۔ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔
برج میزان
فروری18 اتوار۔زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
برج عقرب
فروری18 اتوار۔مسائل اور پریشانی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا ۔
برج قوس
فروری18 اتوار۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔
برج جدی
فروری18 اتوار۔ہمسائے تعاون کریں گے۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔ خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج دلو
فروری18 اتوار۔نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔
برج حوت
فروری18 اتوار۔ذہن منتشر رہے گا۔بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات متاثر ہو سکتے ہیں۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔